فاسق کی امامت

فاسق کی امامت
نوفمبر 3, 2018
فاسق کی امامت
نوفمبر 3, 2018

فاسق کی امامت

سوال:جو شخص دیندار بنتا ہو اور اس کے اندر درج ذیل اوصاف

(۱)عن أبی ھریرۃؓ أن رسول اﷲ ﷺ قال: اجتنبوا السبع الموبقات قیل یارسول اﷲ وماھن؟ قال: الشرک باﷲ والسحر وقتل النفس التی حرم اﷲ إلا بالحق وأکل مال الیتیم وأکل الربوا والتولی یوم الزحف وقذف المحصنات الغافلات المؤمنات۔ صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان الکبائر وأکبرھا،حدیث نمبر:۸۸

(۲) والذین یرمون المحصنات ثم لم یأتوا بأربعۃ شھداء فاجلدوھم ثمانین جلدۃ ولا تقبلوا لھم شھادۃ أبداً وأولئک ھم الفاسقون۔ سورہ نور:۴

(۳)واللاتی یأتین الفاحشۃ من نساء کم فاستشھدوا علیھن أربعۃ منکم۔سورہ نساء:۱۵

پائے جاتے ہوں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

(۱)جھوٹی وجعلی وصیت نامہ لکھنے اور لکھانے والا۔

(۲)جھوٹی گواہیاں دینے اور دلوانے والا ۔

(۳)خاندانی شجرہ سے کسی فرد کا نام دنیاوی جائیداد کو ہڑپنے کی غرض سے حذف کرنے والا۔

(۴) مقدمہ بازی سے دلچسپی کی بنا پر حفظ قرآن سے محروم ہونے والا۔

(۵) عبا پہن کر عیدین کی نماز پڑھانا جبکہ خود عالم نہیں ہے۔

(۶) لین دین میں بددیانت، نادہندہ، دروغ گو چرب زبان۔

(۷) موروثی جائیداد میں دوسروں کا حصہ غصب کرنے والا۔

(۸) قبرستان کی دکانوں کی آمدنی اور ہزارہا پیشگی رقم لے کر کرایہ پر دینا ۔

محلہ والے اعزہ ناراضگی کی وجہ سے اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ہیں؟

ھـو المـصـوب

مذکورہ بالا اوصاف فسق کے ہیں(۱) اگر شخص مذکور میں واقعتاً پائے جاتے ہیں تو اس کی امامت مکروہ ہے۔ تاہم نماز بالکراہت ادا ہوجائے گی، فتاویٰ تارتارخانیہ میں ہے :

الصلٰوۃ خلف أھل الأہواء یکرہ(۲)

نوٹ:اگر فاسق صاحب اقتدار ہے اس کو لوگ امام بنانا نہیں چاہتے پھر بھی وہ امام بن جاتا ہے تو اختلاف وانتشار سے بچتے ہوئے اس کی اقتداء میں نماز پڑھنے میں کوئی کراہت نہ ہوگی(۳)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی