فاسق کی امامت

فاسق کی امامت
نوفمبر 3, 2018
فاسق کی امامت
نوفمبر 3, 2018

فاسق کی امامت

سوال:ایک امام جو دوبار زناکاارتکاب کرچکا ہے، اب تو بہ کرتا ہے اور گریہ وزاری کرتا ہے،اس کی اقتدا درست ہے؟ بعض لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے تیار نہیں ہیں، ان کا اختلاف شرعاً درست ہے؟

ھـو المـصـوب

امام صاحب جب تائب ہوگئے ہیں اور توبہ کے آثار ان کی زندگی میں ظاہر ہوگئے ہوں تو ایسی صورت میں لوگوں کا اختلاف کرنا درست نہیں ہے، بلکہ سب کو ان کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے(۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی