دعا تعویذ کرنے والے کی امامت

دعا تعویذ کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
دعا تعویذ کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

دعا تعویذ کرنے والے کی امامت

سوال:ہمارے شہر کی ایک مسجد کے امام صاحب جو عالم بھی ہیں اور مفتی بھی، گھر گھر جاکر تعویذ گنڈے اور فلیتے باندھتے ہیں، کیا ایک امام جو عالم بھی ہو اور مفتی بھی ہو اس طرح کے کام کرسکتا ہے کیا ان کی امامت درست ہے ؟ کیا ان کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں شرعی نقطۂ نظر سے واضح کریں تاکہ سادہ لوح مسلمانوں کو ان کے ہتھکنڈوں سے بچایا جاسکے؟

ھـو المـصـوب

تعویذ اگر قرآنی آیات سے دی جارہی ہو تو شرعاً اس کی گنجائش ہے(۱)البتہ مستقل یہ پیشہ اختیار کرنانہیں کرن چاہیے ، تاہم اس کی وجہ سے امامت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نماز درست ہوگی۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی