جماعت ترک کرنے والے کی امامت

نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
سنت چھوڑنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

جماعت ترک کرنے والے کی امامت

سوال:امام مسجد اگر فجر میں سویا رہے جماعت سے نماز ادا نہ کرے تو کیا دوسری نمازوں کی امامت درست ہوگی؟ ایسا ہی اگر دوسری نمازوں میں کرے تو کیا حکم ہوگا؟

ھـو المـصـوب

اگر امام اکثر جماعتوں کو ترک کرتا ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہوگا(۱) اور اگر کبھی کسی مجبوری کی بنا پر جماعت چھوٹ جاتی ہے حتی الامکان امام نمازوں کا اہتمام کرتا ہے تو اس کی امامت درست ہوگی۔

تحریر:محمدطارق ندوی       تصویب: ناصرعلی ندوی