جذامی امام کے پیچھے نماز

دعا تعویذ کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
جذامی امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018

جذامی امام کے پیچھے نماز

زیداپنے محلہ کی مسجد میں نماز پڑھاتا ہے، لوگ زید کے پیچھے نماز پڑھنے میں اعتراض کرتے ہیں کہ زید کو جذام ہے۔ یہ الزام صرف دوافرادلگاتے ہیں اور وہی زید کی امامت میں نماز نہ پڑھنے کو کہتے ہیں، زید نے اپنے پورے جسم کا چیک اپ کراکے ایک صحتمندی کا سرٹیفکیٹ بنوالیا ہے۔ براہ کرم آپ سرٹیفکیٹ دیکھ کر اس سلسلہ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب تحریر فرمائیں۔ زید کی انگلیوں میں پیدائشی طور پر کچھ کجی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شبہ ہوتا ہے۔

ھـو المـصـوب

دریافت کردہ صورت میں زید کی امامت اور اس کی اقتداء میں کوئی شرعی حرج نہیں ہے۔ لہذا اعتراض غلط ہے، ایسے جذامی جس کے اعضاء مثل رہے ہوں اس کی امامت یا اس کا جماعت میں حاضر ہونا مکروہ ہے(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی