بچہ کی امامت

بچہ کی امامت
نوفمبر 3, 2018
بچہ کی امامت
نوفمبر 3, 2018

بچہ کی امامت

سوال:۱-زید بالغ نہیں ہوا ہے مگر اس کی عمر چودہ سال ہے تو اس پر نماز فرض ہے؟

۲-جہاں رمضان میں لوگ سورہ تراویح پڑھتے ہیں اور کوئی حافظ نہیں مگروہاں زید حاضر ہے لیکن زید بالغ نہیں ہے تو اس صورت حال میں سورہ تراویح سے بہتر ہونے کے لئے زید ختم تراویح پڑھاسکتا ہے یا نہیں، نیز عورتوں کو ختم تراویح پڑھاسکتا ہے کہ نہیں؟ مع فرض ووتر کے۔

ھـو المـصـوب

۱- بلوغ کے لئے پندرہ سال کی عمر ہونا ضروری ہے، لہذا اس پر نماز فرض نہیں ہے(۲)

۲-نابالغ لڑکا تراویح کی نماز نہیں پڑھاسکتا، اگر کوئی بالغ حافظ نہ ہو تو کوئی بالغ شخص سورہ تراویح پڑھائے(۳)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی

نوٹ:دس سال اور اس سے زائد عمر کے نابالغ بچوں کو مارپیٹ کر نماز پڑھائی جائے(ناصر علی)