بدعتی امام کی امامت

بدعتی امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018
بدعتی امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018

بدعتی امام کی امامت

سوال:ہمارے گاؤں کی مسجد کے ایک امام ہیں جو نماز پڑھاتے ہیں ان کا ناظرہ صحیح نہیں ہے ، بدعت اور غیبت کرتے ہیں۔ محرم میں شربت اور ملیدہ، نذرونیاز اور فاتحہ کرتے ہیں ، گیارہویں کو مٹھائی پر نذر کرتے ہیں، شب برأت کو حلوہ نذر کرتے ہیں، مزاروں کے عرسوں میں شریک ہوتے ہیں، قوالی سنتے ہیں اور جنات کی نذر تیار کرتے ہیں، بزرگان دین کی نذر کرتے ہیں، ایسے امام صاحب نماز پڑھاسکتے ہیں یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

مذکور امام امامت کے لائق نہیں ہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہوگا۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصرعلی ندوی