سوال:مسجد رائن گنج لکھنؤ میں اہل حدیث کے مولانا درس قرآن دیتے ہیں تو یہ سننا مناسب ہے یا نہیں؟ اہل حدیث امام رکھا جاسکتا ہے یا نہیں؟
ھـو المـصـوب
اہل حدیث کے مولانا کا درس قرآن سننا درست ہے۔ اہل حدیث امام رکھا جاسکتا ہے ، البتہ امامت کی اہلیت کا لحاظ رکھنا ضروری ہے(۳)
تحریر: محمد ظہور ندوی