امام کے عزل ونصب کا اختیار

امام کے عزل ونصب کا اختیار
نوفمبر 3, 2018
امام کے عزل ونصب کا اختیار
نوفمبر 3, 2018

امام کے عزل ونصب کا اختیار

سوال:بکر ایک مسجد میں باقاعدہ امام ہے، حافظ قرآن ہے اور قرآن پاک تراویح میں سناتا ہے، دریافت یہ کرنا ہے کہ جس ملک میں سلطان یا نائب سلطان نہ ہو یا ہو مگر شرعی امور سے غافل ہو تو ایسے ملک میں مساجد کی کمیٹیاں کیا یہاں تک اختیار رکھتی ہیں کہ مقرر امام کو رمضان المبارک میں نظرانداز کرکے دوسرے حفاظ کو مصلے پر قرآن شریف سنانے کے لئے منتخب کریں جبکہ امام مذکور مصلے پر تراویح پڑھانے کا خواہش مند ہے؟

ھـو المـصـوب

مساجد کی کمیٹیاں ائمہ کو مقرر کرنے اور عزل کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہیں ان کا مقرر کردہ امام امامِ راتب ہے، تو وہ دوسروں سے اولیٰ ہے، خواہ دوسرے علم وغیرہ میں افضل ہی کیوں نہ ہوں، لہذا انہیں کو تراویح پڑھانا چاہئے، البتہ اگر دوسرا شخص زیادہ اچھا قرآن پڑھتا ہے تو کمیٹی ان کو موقع دے سکتی ہے(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی