امام کی اجازت کے بغیر کسی شخص کانماز پڑھانا

امام کی اجازت کے بغیر کسی شخص کانماز پڑھانا
نوفمبر 3, 2018
امام کی اجازت کے بغیر کسی شخص کانماز پڑھانا
نوفمبر 3, 2018

امام کی اجازت کے بغیر کسی شخص کانماز پڑھانا

سوال:ایک صاحب گھر جاتے وقت ایک صاحب سے نماز پڑھانے کے لئے کہہ گئے پھر ایک نمازمیں جماعت کھڑی ہونے کے چند منٹ ہی باقی تھے کہ نائب امام صاحب یہ کہہ کر کہ میں ابھی آرہا ہوں اپنے حجرے میں چلے گئے اور ادھر جماعت کا وقت ہوگیا تو ایک دوسرے صاحب بغیر اس نائب امام کی اجازت کے نماز پڑھادی، نماز کے بعد مسجد میں تنازعہ پیدا ہوگیا، آنجناب سے التماس ہے کہ ایسی صورت میں نماز ہوگئی یا نہیں؟ یا صرف مقتدیوں کی نماز نہیں ہوئی اور امام کی ہوگئی؟

ھـو المـصـوب

مقتدیوں اور امام دونوں کی نماز ہوگئی، البتہ جن صاحب نے نماز پڑھائی، اندیشہ نزاع کی وجہ سے امام سے اجازت لینا بہتر تھا(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی