زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل

تجارت سے فی سیکڑا ایک روپیہ نکالنا
ديسمبر 19, 2022
زمین کے کرایہ پرعشرہے یازکوۃ؟
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل

سوال:زید حلال جانوروںکی چربی کاکاروبار کرتاہے، اوراپنا مال خرید کرصابن فیکٹری کو دیتاہے،زید کے کاروبار میں صابن فیکٹری والے زید کی رقم لگ بھگ ڈھائی لاکھ ہمیشہ روک لیتے ہیں، اس کے علاوہ جو مادہ دیتے ہیں اس کا پیسہ ہم کو ملتا ہے، مال دینے اور پیسہ صابن فیکٹری سے ملنے پر ہمیشہ ہی یہ رقم باقی رہتی ہے،جو زید کے پاس نہیں رہتی، کیااس رقم پر زکوۃ ہے؟

ھــوالمصــوب:

اس رقم پر زکوۃ فرض ہوگی(۱)، اتنی سہولت ہے کہ وصول ہونے پر سابقہ زکوۃ دے سکتے ہیں پہلے ادا کردیں توبہترہے۔

تحریر:محمد ظہورندوی