مخیرحضرات غریب بچوں کی فیس کس طرح اداکریں

زکوۃ بھیجنے میں ڈاک کاخرچ کس پر؟
نوفمبر 29, 2022
زکوۃ کی رقم سے قرض دینے کی صورت میں زکوۃکی ادائیگی؟
نوفمبر 29, 2022

مخیرحضرات غریب بچوں کی فیس کس طرح اداکریں

سوال:ایک ایسے تعلیمی ادارے میں جس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم بھی جونیئر ہائی اسکول تک پڑھائے جاتے ہیں، اور طلباء سے فیس بھی لی جاتی ہے، مگر اس میں ایسے نادارطلباء بھی زیرتعلیم ہیں جوتعلیمی فیس ادا نہیں کرسکتے ہیں، بعض مخیرحضرات ایسے نادار طلباء کی کفالت اپنے ذمہ لے لیتے ہیں،اور وہ پورے سال کی فیس نادار طلباء کی طرف سے ادارے کو ادا کردیتے ہیں لیکن زیادہ تر کفالت کرنے والے زکوۃ کی مد سے کفالت کرتے ہیں، ایسی صورت میں مناسب طریقہ کیا ہے؟یہ رقم جو نادار طلباء کی کفالت کیلئے جمع کی گئی ہے،یہ نادار طلباء کے سرپرستوں کو پہلے دی جائے اور وہ اپنے بچوں کی فیس ادارے میں جمع کریں یا صرف کفیل حضرات جن بچوںکی طرف سے کفالت کررہے ہیں وہ کافی ہے؟ان دوصورتوں میںکون سی صورت درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ میں تملیک ضروری ہے (۱)یا توان بچوں کو دے دی جائے (اگربچے بالغ ہوں)یا ان کے سرپرستوں کو دے دی جائے، پھر وہ فیس جمع کریں۔

تحریر: محمدظہور ندوی