زکوۃ بھیجنے میں ڈاک کاخرچ کس پر؟

بطورقرض زکوۃ دے کرقسطوں میں واپس لینا
نوفمبر 29, 2022
مخیرحضرات غریب بچوں کی فیس کس طرح اداکریں
نوفمبر 29, 2022

زکوۃ بھیجنے میں ڈاک کاخرچ کس پر؟

سوال:زکوۃ کی رقم مستحقین کو بذریعہ منی آرڈر زید بھیجتاہے، اس پر جو صرفہ آتا ہے، اس کو زکوۃ ہی سے ادا کرے یا الگ سے؟

اسی طرح دوتین ماہ قبل ہی زید زکوۃ قمری مہینہ کے اعتبار سے نکال دیتا ہے آیا ادا ہوگی یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱۔زکوۃ وصدقات واجبہ اور چرم قربانی کی رقوم مستحقین تک بھیجنے میںجو صرفہ آئے گا وہ زکوۃ میں محسوب نہیں ہوگا،بلکہ جن پر زکوۃ واجب ہے ان کے ذمہ یہ صرفہ ہوگا۔

۲-سال مکمل ہونے سے قبل بھی زکوۃ اداکرنادرست ہے،بشرطیکہ زکوۃ اداکرتے وقت وہ صاحب نصاب ہو (۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی