زکوۃ اداکرنے میں عیسوی مہینہ کالحاظ ہوگایاہجری مہینہ کا؟

رمضان سے قبل زکوۃ اداکرنا
نوفمبر 29, 2022
دوسرے مصرف میں خرچ کرنے سے زکوۃ کی ادائیگی؟
نوفمبر 29, 2022

زکوۃ اداکرنے میں عیسوی مہینہ کالحاظ ہوگایاہجری مہینہ کا؟

سوال:۱-زکوۃ سال سے پہلے کسی انگریزی مہینہ سے دینا کیسا ہے؟

۲-کسی شادی میں زکوۃ کی رقم دینا کیساہے؟کیوں کہ شادی میں بدلہ پر واپسی ہوجاتی ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

۱-مالک نصاب ہونے کی صورت میں عربی مہینہ کے اعتبارسے سال مکمل ہونے پرزکوۃ کی ادائیگی واجب ہوتی ہے،البتہ اس سے قبل زکوۃ اداکی جاسکتی ہے۔(۱)

۲-شادی میں کسی ایسے غریب اورمحتاج کو جو مالک نصاب نہیں ہے، زکوۃ کی رقم زکوۃ کی ادائیگی کی نیت سے دینا جائز ہے(۲)،بدلے اور قرض کی نیت نہ ہو،ورنہ زکوۃ ادا نہ ہوگی،اگر بدلے یا قرض کی نیت سے نہیں دیا ہے تو زکوۃ ادا ہوجائے گی۔ (۳)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی