نماز کا فدیہ

نماز کا فدیہ
نوفمبر 10, 2018
انتقال کے بعدقضاء نمازوروزہ کافدیہ
نوفمبر 10, 2018

نماز کا فدیہ

سوال:زید کی حالت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے نماز قضا ہوتی رہتی تھی اب انتقال ہوگیا ہے، زید کی کوئی وصیت قضا نمازوں کے سلسلہ میں نہیں ہے، ایسی صورت میں جو نماز قضا ہوگئی ہے کیا وارثین اس کا فدیہ دے سکتے ہیں، کیا فدیہ دینا درست ہے، ایک نماز کی قضا پر کتنا فدیہ دینا ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

میت کی طرف سے نمازوں کا فدیہ دے سکتے ہیں،اس کی طرف سے قضا نہیں کی جائے گی،ایک نماز کا فدیہ صدقہ فطر کے بقدرہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی