سوال:۱-میت کو قبر میں اتارنے کے سلسلہ میں ہمارے اطراف میں جو
(۱)ویوضع فی القبر علی جنبہ الأیمن مستقبل القبلۃ کذا فی الخلاصۃ۔ الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۱۶۶
(۲) صحیح مسلم، کتاب الجنائز، باب مایقال عنددخول القبور، حدیث نمبر:۹۷۵
(۳) سنن الترمذی، کتاب الجنائز، باب مایقول الرجل إذا دخل المقابر،حدیث نمبر:۱۰۵۳
نظریہ ہے وہ یہ ہے کہ کچھ لوگ قبر کے پائتانے کی جانب اندر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگ میت کو اٹھاکر قبر کے جنوبی حصہ کی طرف سے داخل قبر کردیتے ہیں، اس طرح قبر کے اندر میت کا سر پہلے داخل ہوتا ہے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ میت کا پیر کی جانب سے داخل کیا جانا مسنون ہے۔ دریں صورت کون سا طریقہ قرآن وسنت کے مطابق ہے اور اس کی دلیل کیا ہے؟
۲-قبر میں میت کو لٹانے کے بعد چہرے کو قبلہ رو کرنا چاہئے یا کہ پورے جسم کو کسی سہارے کے ذریعہ قبلہ رو کرنا ضروری ہے؟ کیوں کہ بعض حضرات پورے جسم کے ساتھ قبلہ رخ کرنا ضروری سمجھتے ہیں نیز چہرے کو کفن سے کھول دینا اچھا ہے یا کہ کفن کے اندر سے ہی قبلہ رو کردینابہتر ہے۔
ھــوالــمـصــوب:
۱-قبلہ کی طرف سے داخل کرنا چاہئے، جنوب کی طرف سے داخل کرنا عذر کی وجہ سے ہے ،روایت کا یہی مفہوم ہے(۱)
۲-جسم کو مٹی کے سہارے قبلہ رو کیا جائے گا، کفن کی گرہ کھول دے(۲)
تحریر:محمد ظہور ندوی