جنازہ کو قبرمیں کیسے رکھیں

میت کو قبر میں کس جانب لٹایا جائے؟
نوفمبر 11, 2018
میت کو قبر میں اتارنے کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018

جنازہ کو قبرمیں کیسے رکھیں

سوال:۱-جنازہ کو قبر میں سیدھا رکھتے ہیں اور آج تک یہی دیکھنے میں آیا ہے؟

۲-قبرستان جانا اور دعائے مغفرت کرنا بغرض عبرت کے جائز ہے یا نہیں؟ وہ حدیث چاہتا ہوں جس سے رسول ﷺ کا قبرستان میں سلام کرنا صرف مومنوں کو اور خود کو جلد اس سے ملنے کا وعدہ کرنا ثابت ہے، کیوں کہ کچھ لوگ السلام علیکم یا اھل القبور پر ہنسی اڑاتے ہیں۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-داہنی کروٹ لٹائیں(۱)

۲-قبرستان جانے اور وہاں دعا کرنے سے متعلق دوتین حدیثیں درج کی جاتی ہیں :

عن بریدۃؓ قال کان رسول ﷲ ﷺ یعلمھم إذا خرجوا الیٰ المقابر’’ السلام علیکم أھل الدیار من المؤمنین والمسلمین وإنا إن شاء ﷲ بکم لاحقون نسأل اﷲ لنا ولکم العافیۃ‘‘(۲)

عن ابن عباسؓ قال مر النبیﷺ بقبور بالمدینۃ فأقبل علیھم بوجھہ فقال: السلام علیکم یا اھل القبور یغفراﷲ لنا ولکم أنتم سلفنا ونحن بالأثر(۳)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی