شہید کے احکام

مزار پر پھول چڑھانا
نوفمبر 11, 2018
زکوۃ جلداداکرناچاہیے
نوفمبر 28, 2022

شہید کے احکام

سوال:بہشتی زیورمیں فرمایا ہے کہ شہید کے اقسام اور نماز جنازہ کی تفصیل کی خاص کتاب علماء کرام نے لکھی ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس کس طریقہ پر مرنے والوں کو شہید کہتے ہیں اور شہید کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

وہ مسلمان جس کو کافروں اور مشرکوں نے قتل کردیا ہو یا میدان جنگ میں مارا گیا ہو اور اس پر جنگ کے اثرات ہوں یا مسلمانوں نے ظلماً قتل کیا ہواوردیت واجب نہ ہوشہید کہلائے گا، اس کی تکفین کی جائے گی اور نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی، البتہ غسل نہیں دیا جائے گا(۱)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی