زکوۃ جلداداکرناچاہیے

شہید کے احکام
نوفمبر 11, 2018
رمضان سے قبل زکوۃ اداکرنا
نوفمبر 28, 2022

زکوۃ جلداداکرناچاہیے

سوال:کیا زکوۃ کے پیسوں کو عید کے پہلے (سال کے اندر) ادا کردینا ضروری ہے؟

۲۔اگر ۲-۳سال کے پیسوں کو اکٹھا کرکے کسی کو کاروبار کروایا جائے تاکہ وہ خودکفیل بن سکے یا کسی غریب کے علاج یا لڑکے کے نکاح پر ایک مشت رقم دے دی جائے جس سے ایک ٹھوس مدد ہوسکے جائز ہے؟

۳۔کچھ رشتہ دار زکوۃ کھانے کے عادی ہوگئے ہیں، ان میں خودداری، محنت،شرم جیسے جذبوں کا نام ہی نہیں ہے، وہ مانگ کرلیتے ہیں جس سے بہت سبکی ہوتی ہے، ان کو ہرسال دیا جاتا ہے مگر وہ بجائے کچھ ضرورت کے تحت خرچ کرنے کے ٹی وی، اچھا کھانے،گھومنے میں صرف کرتے ہیں، گھر گررہا ہے، لڑکی کی شادی کرنی ہے، یہ ان کی سوچ ہے۔

ھــوالمصــوب:

زکوۃ اہم ترین عبادت ہے،اس لئے جہاں تک ہوسکے زکوۃ جلد ادا کردینی چاہئے(۱)،سال ختم ہونے تک ضرور ادا کردی جائے(۱)، کسی کی بھرپور مدد کے لیے روکنا نہیں چاہئے۔  جو لوگ رشتہ میں زکوۃ کھانے کے عادی ہوگئے ہیں اور زکوۃ سے ٹی وی یا اچھا کھانے پر صرف کرتے ہیں ان کو نہ دے کر صاحب ضرورت کو دینا چاہئے۔

تحریر: محمد ظہورندوی