کیاحضرت عیسیٰ ؑکی نمازیں باقی ہیں ؟

انبیا ء کے علاوہ کسی کے لئے علیہ السلام کا استعمال
أكتوبر 30, 2018
نکاح کے وقت آپ ﷺکا مذہب
أكتوبر 30, 2018

کیاحضرت عیسیٰ ؑکی نمازیں باقی ہیں ؟

سوال :ایک عالم نے جمعہ کی نماز میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ اپنی نمازیں پوری کرچکے ہیں ،لیکن حضرت عیسی کی نمازیں باقی ہیں،جنہیں پوری کرنے کے لئے دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں گے، وغیرہ ،عالم صاحب سند پیش کرنے سے قاصر ہیں ،ان کے قول کے متعلق کیا حکم ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

عالم صاحب نے حضرت عیسی کی زندگی اور نزول کے بعد شریعت محمدی کی اتباع کرنے کی مذکورہ الفاظ میں تعبیر کی ہے ،کیونکہ تکلیفی زندگی کی ساری نمازیں بیک وقت أقیموا الصلوۃ(1)کے خطاب سے ذمہ پر واجب ہوگئیں ،سبب وجوب اداء جیسے جیسے پایا جا تا رہا ویسے ویسے مکلف نمازیں ادا کرتا رہا، اور بقیہ عمر کی نمازیں اس کے ذمہ باقی ہوتی ہیں،جو کہ وجوب اداء پائے جا نے کی صورت میں ادا کی جائیں گی ،بہر حال عالم صاحب کی بات اپنی جگہ پر درست ہے ،لیکن عالم صاحب کو عوام الناس کے سامنے نہ کہنی چائیے ،جو کہ عوام الناس کے فہم سے بالا تر ہو ،عالم صاحب کو کلمواالناس علی قدر عقولہم کو ہر حال میں ملحوظ رکھنا چائیے،ورنہ لوگوں کو فتنہ میں مبتلا کر دیں گے ۔ ِ
تحریر : ناصر علی سیرت