سوال:اسلام میں امام کا مرتبہ ومقام کیا ہے؟
ھـو المـصـوب
اسلام میں امام کا مقام بہت اہمیت کا حامل ہے، امامت سنت نبویؐ اور سنت صحابہ کرام ہے، آپؐ امامت جبرئیلؑ کے بعد سے تاحیات امامت فرماتے رہے، آپ کے عذر کی حالت میں اور آپ کے مابعد تمام خلفاء راشدین اور مسلم سلاطین اس منصب کو اپنے لئے شرف کا باعث سمجھتے ہوئے امامت کرتے رہے ہیں(۱)
تحریر: محمد طارق ندوی تصویب:ناصر علی ندوی