سوال:۱-غریب مجبور مستحق انسان کی بیماری اور علاج کے لئے زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
۲-غریب لڑکیوں کی شادی اور بیوہ عورت جن کا کوئی سہارا نہ ہو ان پر بھی زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
۳-لاوارث میت یا کسی ایسے شخص کے کفن دفن پر جس کاکوئی وارث نہ ہو اس پر کس مد کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟
ھــوالمصــوب:
۱-اس مد میں رقم خرچ کرسکتے ہیں(۱)،مریض کا مسلمان ہونا ضروری ہے، زکوۃ کی رقم سے دوا خرید کر مریض کو دی جائے یا زکوۃ کی رقم اس شخص کو بطور ملکیت دی جائے وہ اپنے اوپر بطور مالک خرچ کرے۔(۲)
۲-خرچ کی جاسکتی ہے ان کو مالک بنانا ضروری ہوگا۔
۳-عطیہ کی رقم ہونی چاہئے ،زکوۃ کی رقم جائز نہ ہوگی۔(۳)
تحریر:محمدظہور ندوی