چھوٹی ہوئی رکعت کیسے پوری کریں گے؟

چھوٹی ہوئی رکعت کیسے پوری کریں گے؟
نوفمبر 10, 2018
قضاء عمری کا حکم
نوفمبر 10, 2018

چھوٹی ہوئی رکعت کیسے پوری کریں گے؟

سوال:اگر کسی کی چند رکعت چھوٹ گئی ہوں تو وہ شخص امام کے سلام پھیرنے کے بعدرکعت کس طرح پوری کرے گا؟

۱-ظہر وعصر ومغرب وعشاء میں اگر دورکعت چھوٹ گئی ہوں؟

۲-ظہر وعصر ومغرب وعشاء اگر تین رکعت چھوٹ گئی ہوں؟

۳-ظہر وعصر ومغرب وعشاء میں اگر ایک رکعت چھوٹ گئی ہو؟

۴-فجر، ظہر، عصر، مغرب وعشاء میں صرف قعدۂ اخیرہ ملا ہو یعنی ساری رکعتیں چھوٹ گئی ہوں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-ثناء پڑھنے کے بعد سورۂ فاتحہ پڑھے اور اس کے ساتھ کوئی سورہ ملائے(۲)

۲-دو رکعت مذکورۂ بالا طریقہ کے مطابق پڑھے اور ایک رکعت یعنی تیسری رکعت میں صرف

(۱) والمسبوق من سبقہ الإمام بہا أو ببعضھا وھو منفرد حتی یثنی ویتعوذ ویقرأ…… ویقضی أول صلاتہ فی حق قراء ۃ وآخرھا فی حق تشھد۔درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۴۷-۳۴۶

(۲) والمسبوق من سبقہ الإمام بہا أو ببعضھا وھو منفرد حتی یثنی ویتعوذ ویقرأ…… ویقضی أول صلاتہ فی حق قراء ۃ وآخرھا فی حق تشھد۔درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۴۷-۳۴۶

سورۂ فاتحہ پڑھے۔

۳-چھوٹی ہوئی رکعت میں ثناء پڑھے۔ اس کے بعد سورۂ فاتحہ پڑھے اور اس کے ساتھ سورہ ملائے۔

۴-ثناء پڑھنے کے بعد پہلی دورکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور اس کے ساتھ سورہ ملائے۔ اخیر دو رکعتوں میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھے۔ اس کے ساتھ سورہ نہ ملائے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی