مسجد کی جماعت میں خواتین کی شرکت

مسجد کی جماعت میں خواتین کی شرکت
نوفمبر 5, 2018
مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح
نوفمبر 5, 2018

مسجد کی جماعت میں خواتین کی شرکت

سوال:ہمارے یہاں جماعت اسلامی والوں کا زیادہ زور ہے، امسال رمضان میں ان کی مستورات نے تراویح کی نماز مسجد میں جاکر امام کے پیچھے ادا کی ہے، مستورات کا مسجد میں جاکر نماز تراویح امام کے پیچھے ادا کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

عورتوں کی تراویح کی نماز میں مسجد میں شرکت موجودہ پرفتن دور میں عام حالات میں درست نہیں

(۱)لاخیر فی جماعۃ النساء إلا فی مسجد۔ مسند أحمد بن حنبل،ج۱۶،ص:۶۶، حدیث نمبر:۲۴۴۲۱، قال شعیب الارناؤط: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھبعۃ

(۲)……صلاتک فی بیتک خیرلک من صلاتک فی حجرتک، وصلاتک فی حجرتک خیرلک من صلاتک فی دارک……۔مسندالامام احمدبن حنبل،ج۶،ص:۳۷۱

عن عائشۃ رضی ﷲ عنہا قالت: لوأدرک رسول ﷲ ﷺ ما أحدث النساء لمنعھن کما منعت نساء بنی اسرائیل۔ صحیح البخاری، کتاب الأذان، باب انتظار الناس قیام الامام العالم، حدیث نمبر:۸۶۹، صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ، باب خروج النساء الی المسجد:۴۴۵

ویکرہ حضورھن الجماعۃ ولولجمعۃ وعید ووعظ مطلقاً ولوعجوزا لیلاً علیٰ المذھب المفتی بہ لفساد الزمان۔درمختار مع الرد، ج۲،ص:۳۰۷

ہے(۱) ہاں، اگر کوئی ایسا اہتمام ہو جس میں فتنہ کا اندیشہ قطعی نہ ہو تو شرکت ممنوع نہ ہوگی۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی