سوال:چرم قربانی وزکوۃ وفطرہ کی رقم کیا مدرسہ کے مالدار بچوں پر ،امام صاحب کی تنخواہ پر، تعمیر اسپتال وتعمیر مسجد پر ان مدات پرخرچ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ہمارے یہاں عام طور پر انجمنیں حیلہ کرکے ان مدات پرخرچ کررہی ہیں، شرع کی روشنی میں کیا یہ طریقہ جائز ہے؟
ھــوالمصــوب:
مذکورہ مدات پرچرم قربانی کی رقم نہیں صرف کرسکتے ہیں(۱)، اس کے لئے حیلہ کرنا حیلہ ہی ہے جس کوحیلہ کرنے پر شرح صدر اور اطمینان ہو وہ کرسکتا ہے جس کو اطمینان نہ ہو نہ کرے۔فقط
تحریر:محمد ظہور ندوی
سوال مثل بالا
سوال:کیا زکوۃ کی رقم سے غریب ونادار بچیوں کی شادی میں مدد کی جاسکتی ہے؟اور اس کی ضرورت کا سامان مہیا کرایا جاسکتا ہے؟
ھــوالمصــوب:
جوشخص مستحق زکوۃ ہے اسے زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے،خواہ وہ بچیوں کی شادی میں صرف کرکے یاکسی اورمصرف میں۔(۲)
تحریر:محمد مستقیم ندوی تصویب:ناصر علی