فلاحی کاموں کے اداروں کوزکوۃ

طبی کیمپ میںزکوۃ کااستعمال
ديسمبر 19, 2022
تنگ دست کو اس کی رہائش کیلئے زکوٰۃ کی رقم دینا
ديسمبر 19, 2022

فلاحی کاموں کے اداروں کوزکوۃ

سوال:۱-شہر ممبئی سے متصل ’’ممتانے‘‘ نام کا ضلع ہے، اس میںایک ہزار چھ سو دیہاتوںمیںسے تقریباً سات سو چھوٹے بڑے دیہاتوں میں (شہروں کے علاوہ) مسلمانوں کی دس لاکھ کی آبادی ہے، ان کی دینی، عصری تعلیمی، معاشی وسماجی اصلاح اور فلاح وبہبود نیز ہنگامی حالات میں (جواکثر پیش آتے ہیں) امداد واعانت کے لئے ۱۹۸۴ میںآپسی صلاح ومشورے سے ’’تھانے ضلع دیہی مسلم فلاحی تنظیم‘‘نامی ایک ادارہ قائم کیاگیا،جسے حکومت سے رجسٹرڈ بھی کرلیا گیا ہے، اس ادارے کے تحت مندرجہ ذیل مدات میں غریب نیز مستحقین زکوۃ کی سال بھربالخصوص ماہ رمضان میںاعانت کی جاتی ہے۔

ادارے کی جانب سے مندرجہ ذیل مدات میں رقومات جمع کی جاتی ہیں۔

۱-ادارہ کی ممبر شپ کی فیس کی رقم۔

۲-سالانہ زراعانت (جنرل فنڈ)

۳- ماہ رمضان میں زکوۃ

۴-تعلیمی زراعانت (ایجوکیشن فنڈ)

۵- زکوۃ کی رقم سے خریدے ہوئے گودام کا ماہانہ کرایہ۔

مندرجہ بالا رقومات میںسے مندرجہ ذیل مدات میں خرچ کیا جاتا ہے۔

۱-بیوائوں کو ماہانہ وظائف نیز ماہ رمضان میںغذائی اجناس اور نقد رقومات۔

۲-مستحقین زکوۃ کو ماہ رمضان میں نقد رقومات کی تقسیم کی جاتی ہے۔

۳-درمیان سال حسب ضرورت غریبوں کی مالی اعانت کی جاتی ہے۔

۴-طلباء کی فیس کے لئے رقومات، کتابیں، کاپیاں، اسکول کالج کے آمدورفت کے اخراجات دیے جاتے ہیں۔

۵-طالبات کو سلائی سکھلانے والوںکی تنخواہ اور حسب ضرورت غریب طالبات کو سلائی مشین خریدنے کے لئے نقد اعانت۔

۶-کاروبار کے لئے قرض دیاجاتا ہے جو بیشتر اوقات پورا واپس نہیںملتا اور خاصی رقم ڈوب جاتی ہے۔

۷-مساجد کے ائمہ کو طلباء کو جزء وقتی قرآن مجید، ناظر ہ،اور دینی تعلیم کے لئے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

۸-بیماروں کے علاج ومعالجہ کے لئے اعانت کی جاتی ہے۔

۹-دفتری ملازموں نیز علاج معالجہ کے لئے گشتی دواخانہ کے ڈاکٹر اور ایمبولنس گاڑی کے ڈرائیور کی تنخواہ دی جاتی ہے۔

۱۰-سفری اخراجات، دوران سفر اخراجات خوردونوش نیز دفتر میں بسا اوقات خوردونوش کے اخراجات مندرجہ بالا مدات میں جمع شدہ رقومات میں سے کیے جاتے ہیں۔

۱۱-ادارہ کی رقومات بینکوںمیں جمع ہوتی ہیں اس کے سود کی رقم میں سے مساجد،مدارس کے لئے طہارت خانے تعمیر کیے جاتے ہیں۔

مندرجہ بالا مدات میںجمع شدہ رقومات میںسے نمبر شمار ۱سے ۱۱مدات میںخرچ کیا جاتاہے، اس بارے میںشرع کی روشنی میں جوابات ارسال فرمائیں، تاکہ جو اخراجات خلاف شرع ہوں ان میںدرستگی کی جائے، نیز ماضی میں خلاف شرع خرچ کی گئی رقومات کے بارے میں بھی رہنمائی فرمائیں۔

ھــوالمصــوب:

زکوۃ، صدقہ فطر اور چرم قربانی کی رقوم کا یا رقوم سے خریدی اشیاء کا فقراء ومساکین کو مالک بنا دیناضروری ہے(۱)،اور اس کے علاوہ رقوم جس مد کے لئے جمع کی جائیں،اسی مد میںصرف کی جاسکتی ہیں۔ اگرعمومی اعانت کی صورت میںرقم جمع کی گئی ہے توجس مد میں مناسب ہو صرف کی جائیں۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی