شادی کے لئے زکوۃ کی رقم دینا

تنگ دست کو اس کی رہائش کیلئے زکوٰۃ کی رقم دینا
ديسمبر 19, 2022
زکوٰۃ کی رقم سے ادویات بناکر غریبوں میں تقسیم کرنا
ديسمبر 19, 2022

شادی کے لئے زکوۃ کی رقم دینا

سوال:آج کل عام طور پر شادی کے موقع پر غریب ونادار لوگ اپنی بچی کی نکاحی تقریب کے لئے چندہ مانگتے ہیں جبکہ اس کے پاس اتنی رقم رہتی ہے جو نصاب کے بقدر ہو، تو اس کے جاننے کے باوجود اس کو زکوٰۃ کی رقم دے سکتے ہیں؟

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میں صاحب نصاب کو زکوٰۃ کی رقم نہیں دی جاسکتی ہے،کیوں کہ اس سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی،شادی کے اخراجات کسی سے قرض سے لے کر پورے کرلے، جب مقروض ہو کر صاحب نصاب نہیں رہ جائے گاتوقرض کی ادائیگی زکوٰۃ لے کر کردے۔دوسری صورت یہ ہے کہ غریب کے بالغ لڑکے یالڑکیوں کو جن کے پاس نصاب کی ملکیت نہ ہو ان کوزکوٰۃ دی جائے(۲)، اور وہ اپنے والدین کو بطور عطیہ دیں ،اس سے وہ شادی کا نظم کرلیں۔

تحریر: ناصر علی