زکوۃ کی رقم سے دوادلانا

مالدارطلبہ پرزکوۃ وصدقہ کی رقم خرچ کرنا
ديسمبر 19, 2022
تندرست آدمی کوزکوۃدے سکتے ہیں؟
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ کی رقم سے دوادلانا

سوال:۱-میرے نرسنگ ہوم میں ایک غریب مریض آیا، جسے بروقت آپریشن اور دوا کی سخت ضرورت ہے، اگر ایسا نہیںہوا تو اس کی جان خطرہ میںہے،اور اس کے پاس روپئے نہیںکہ نرسنگ ہوم کا خرچ برداشت کرسکے تو کیا اس مریض کے علاج میں زکوۃ کی رقم خرچ کرسکتے ہیں اور زکوۃ ادا ہوجائے گی؟

۲-زکوۃ کی رقم اس مریض پر جو بھی خرچ کی گئی ہے وہ ہم گورنمنٹ کو جو ٹیکس دیتے ہیں اس میں ڈال دینا چاہتے ہیں، اور میری نیت یہ ہے کہ اس رقم سے مجھے جو بھی چھوٹ ملے گی تو ہم اس رقم کو غریبوں پر خرچ کریںگے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میںاگر صاحب نصاب نہیںہے تو مذکور مریض کو زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے، اس سے وہ اپنا علاج کرسکتا ہے، اس سے زکوۃ کی ادائیگی ہوجائے گی۔(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی

نوٹ:اسی طرح اگرمستحق زکوۃ مریض سے تحریری یازبانی اجازت لے لی جائے کہ اس کے علاج و معالجہ پرزکوۃ کی رقم خرچ کی جائے گی توعلاج پرخرچ ہونے والی رقموں کوزکوۃ سے منہا کیاجا سکتا ہے ۔