جرمانہ میں زکوۃ کی رقم دینے سے زکوۃ کی ادائیگی کامسئلہ

فساد زدگان کی امدادی رقم کا دیگر مصارف میں استعمال
ديسمبر 19, 2022
مالدارطلبہ پرزکوۃ وصدقہ کی رقم خرچ کرنا
ديسمبر 19, 2022

جرمانہ میں زکوۃ کی رقم دینے سے زکوۃ کی ادائیگی کامسئلہ

سوال:ملازم غیرقانونی ریلوے گرفت میں آنے پر پانچ ہزار روپے کے جرمانہ کا مرتکب ہوا، جبکہ اس کے پاس رقم نہ تھی نہ ہی گھروالے اس کے متحمل تھے، ایسی صورت میںجیل جانے کا خطرہ تھا، اس لئے زید نے زکوۃ کی رقم سے اس کی طرف سے جرمانہ ادا کردیا تو کیا زید کی زکوۃ ادا ہوگئی؟

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میں زکوۃ ادا نہیںہوئی، کیوںکہ جرمانہ میں دی ہوئی رقم بطور زکوۃ ادا نہیںہوتی (۱)،ہاں اگر بہ نیت زکوۃ ملازم مذکور کو دے دی جاتی جس سے اس کی ملکیت ہوجاتی پھر وہ اپنی طرف سے جرمانہ میں وہ رقم دے دیتا تو اس سے ادائیگی زکوۃ ہوسکتی تھی(۲)، صورت مذکورہ میںایسا نہیں ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی