حیض کی حالت میں پیچھے کی طرف سے صحبت

ناپاکی کے درمیان استمتاع کی اجازت
نوفمبر 1, 2018
اسقاط حمل کی صورت میں نفاس
نوفمبر 1, 2018

حیض کی حالت میں پیچھے کی طرف سے صحبت

سوال:اسلام میں عورت سے پیچھے سے صحبت کرنے کی ممانعت ہے، اس کی کیا وجہ ہے، اور اگر ایسا کرلیا تو اس کا کیا اور کتنا گناہ ہے، اور اس کا کیا کفارہ ہے۔ کیا مجبوری کی حالت میں مثلاً جیسے حیض کے وقت اگر پیچھے سے صحبت کرنا چاہے تو جائز ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

حالت حیض میں اور دبر میں وطی کرنے کی حدیث میں سخت ممانعت وارد ہوئی ہے:

عن ابن عباسؓ قال أوحی إلیٰ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم (نساؤکم حرث لکم فأتوا حرثکم الخ) أقبل وأدبر واتق الدبر والحیضۃ(۳)

دوسری بہت سی احادیث سے دبر میں وطی کرنے والے پر لعنت کا پتہ چلتا ہے، لہذا اس سے بچنا ضروری ہے، اور اس سلسلہ میں کثرت احادیث اور احادیث میں لعنت کا ہونا گناہ کبیرہ پر دال ہے۔ لہذا اس کے مبتلا بہ پر توبہ کرنا لازم ہے(۱)

توبہ کا مفہوم یہ ہے کہ اس گناہ پر دل سے سخت ندامت پائی جائے اور آئندہ ایسا گناہ نہ کرنے کا عزم ہو اور اس حالت کو دوبارہ تصور میں نہ لائے۔

تحریر: محمدمسعود حسن حسنی      تصویب:ناصر علی ندوی