اسقاط حمل کی صورت میں نفاس

حیض کی حالت میں پیچھے کی طرف سے صحبت
نوفمبر 1, 2018
عادت ختم ہونے کے بعد غسل
نوفمبر 1, 2018

اسقاط حمل کی صورت میں نفاس

سوال:اسقاط حمل کی وجہ سے کیا نفاس کی مدت معتبر ہوگی، اگر تین مہینہ کے اندر یا اس سے کم میں ہوا ہو؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر بعض اعضاء ظاہر ہوگئے ہوں تو اس کا حکم اسقاط میں نفاس کا ہوگا، اور اگر اس سے کم میں ہو تو اس کا حکم تین دن تک دم دیکھنا حیض ہے اور اس سے کم ہو تو استحاضہ ہوگا(۲) حیض ہوتو نماز نہیں پڑھیں گے، اور استحاضہ ہو تو نماز ادا کریں گے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ