تکفین کے بعد کلمہ کی تلقین اورقبرپرہری ٹہنی لگانا

جنازہ میں عورتوں کی شرکت کیوں نہیں ؟
نوفمبر 11, 2018
میت کو قبرستان کیسے لے جائیں ؟
نوفمبر 11, 2018

تکفین کے بعد کلمہ کی تلقین اورقبرپرہری ٹہنی لگانا

سوال:تجہیز وتکفین کے بعد میت کو کلمہ طیبہ کی تلقین کرنا درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو صحیح طریقہ بتلائیے، قبر پر پھول کا پودا لگانا، پھول ڈالنا یا ہری ٹہنی لگانا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

میت کی تجہیز وتکفین کے بعد تلقین کلمہ کا ثبوت کتاب وسنت سے نہیں ملتا ہے(۱) البتہ اس وقت

==     علامہ شامیؒ نے اس مسئلہ میں امام ابویوسفؒ اورامام محمدؒکااختلاف نقل کیاہے،وہ لکھتے ہیں کہ امام محمدؒکے نزدیک بیوی کوکفن دینے کی ذمہ داری شوہرپرواجب نہیں ہے،جبکہ امام ابویوسفؒ کے نزدیک واجب ہے،اوریہی رائے امام ابوحنیفہ کی بھی ہے، پھرامام ابویوسف سے مروی عبارات میں اختلاف اس صورت میں ہے کہ اگر بیوی کے پاس مال ہوتب بھی تکفین شوہرپر واجب ہوگی یانہیں؟اس بارے میں دونوں طرح کے اقوال نقل کئے ہیں،اوردونوں ہی کو’مفتی بہ‘ کہا گیا ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے:ردالمحتار ج۳،ص:۱۰۱

(۱)عن أم عطیۃ رضی ﷲ عنھا قالت: نھینا عن اتباع الجنائز ولم یعزم علینا۔ صحیح البخاری، کتاب الجنائز، باب اتباع الجنائز للنساء، حدیث نمبر:۱۲۷۸

وفی الخلاصۃ ویکرہ اتباع النساء الجنائز۔ الفتاویٰ التاتارخانیۃ،ج۱،ص:۶۰۲

(۲)ولایلقن بعد تلحیدہ وإن فعل لا ینھی عنہ وفی الجوھرۃ إنہ مشروع عند أھل السنۃ۔ درمختار مع الرد،ج۳،ص:۸۱

اورعلامہ شامیؒ لکھتے ہیں:

قولہ’’ ولایلقن بعد تلحیدہ‘‘…… أما عند أھل السنۃ فالحدیث: أی لقنوا موتاکم لاإلہ إلا اﷲ‘‘       ==

میت کے لئے دعا کرنے کا جواز ثابت ہے، اور ’لقنوا موتاکم‘ والی روایت کا مطلب جمہور علماء کے نزدیک یہ ہے کہ قریب المرگ تلقین کلمہ کی جائے اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ قریب الموت شخص کے نزدیک قدرے آواز سے کلمہ شہادت پڑھاجائے تاکہ عندالوفات کلمہ کی توفیق ہوتوکلمہ زبان سے اداکرسکے۔

قبر پر پھول کا پودا لگانا اور پھول ڈالنا شرعاً درست نہیں ہے، البتہ ہری ٹہنی کے لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیوں کہ یہ سنت نبوی سے ثابت ہے(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی