تراویح میں رکعات کی تعداد

تراویح میں رکعات کی تعداد
نوفمبر 5, 2018
تراویح میں بیس رکعات کب سے ؟
نوفمبر 5, 2018

تراویح میں رکعات کی تعداد

سوال:تراویح کی صحیح تعداد کیا ہے؟ کیا تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

جمہور علماء کے نزدیک جن میں امام ابوحنیفہؒ، شافعیؒ اور احمد بن حنبلؒ شامل ہیں تراویح کی نماز بیس رکعت دس سلاموں کے ساتھ ہے، بدائع الصنائع میں ہے :

وأما قدرھا فعشرون رکعۃ فی عشر تسلیمات…… وھذا قول عامۃ الفقھاء(۱)

شرح نقایہ میں ملا علی قاریؒ فرماتے ہیں:

فصار إجماعاً لما روی البیھقی باسناد صحیح أنھم کانوا یقیمون علی عھد عمرؓ بعشرین رکعۃ وعلی عہد عثمانؓ وعلیؓ (۲)

قرآن شریف دیکھ کر نماز پڑھنے سے امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک نماز فاسد ہوجاتی ہے ، صاحبین کے نزدیک مکروہ ہوتی ہے(۳)

تحریر: محمد رحمت ﷲ      تصویب:ناصر علی ندوی