تراویح میں ایک سجدہ چھوٹ جائے؟

قرآن کی کوئی سورت چھوٹ جائے؟
نوفمبر 10, 2018
سبحان ﷲ کے بقدر خاموش ہونا
نوفمبر 10, 2018

تراویح میں ایک سجدہ چھوٹ جائے؟

سوال:زید تراویح کی نماز میں ایک سجدہ کرکے دوسری رکعت کے لئے اٹھ گیا اور دوسری رکعت مکمل کرکے سجدہ سہو کرلیتا ہے تو ایسی صورت میں اس کی نماز مکمل ہوئی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دوسرا سجدہ اگر چھوٹ گیا ہے تو نماز نہ ہوگی، لیکن اگر سجدہ چھوٹ گیا اور بعد میں یاد آنے پر نماز کے آخر میں کرلیا تو سجدہ سہو کرلینے سے نماز ہوجائے گی:

فلوترک سجدۃ عن رکعۃ فتذکرھا فی آخر الصلوۃ سجدھا وسجد للسھو لترک الترتیب فیہ ولیس علیہ إعادۃ ما قبلھا(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی