حضرت سلیمان ؑکی شریعت میں مجسمہ سازی ؟

حضرت سلیمانؑ سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 30, 2018
حضورؐ کے علاوہ کسی کے لئے رحمۃ للعالمین کا استعمال
أكتوبر 30, 2018

حضرت سلیمان ؑکی شریعت میں مجسمہ سازی ؟

سوال :یعملون لہ ما یشاء من محاریب و تماثیل و جفان کالجواب……اس کی تفسیر اور توراۃ وغیرہ کے احکامات سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت سلیمان کی شریعت میں مجسمے یعنی مورتی بنانا جا ئز ہے، کیا کسی حدیث یا مستند روایا ت سے یہ بات ثابت ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ آیت کی تفسیر میں مفسرین کی دونوں رائیں ہیں ،ایک رائے جو اکثرمفسرین کی ہے ،وہ یہ کہ سلیمان کی شریعت میں جاندار وغیر جاندار کی تصویریں بنانے کی اجازت تھی،لیکن بعد کی شریعت میں ممنوع ہو گئی(1) دوسری رائے جس کو علامہ زمخشری نے کشاف میں لکھی ہے یہ ہے کہ آیت میں مورتیوں اور تصویروں سے مراد غیر جاندار کی تصویریں ہی ہو سکتی ہیں(۲) تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی