شرکیہ اعمال کرنے والے کی امامت

شیعہ کے پیچھے سنی کی نماز
نوفمبر 3, 2018
بدعتی امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018

شرکیہ اعمال کرنے والے کی امامت

سوال:علماء بریلی شرک بھی کرتے ہیں جیسے غیراﷲ کو پکارنا وغیرہ ان کی کتاب نورانی تعلیم کا چوتھا حصہ جس میں لکھا ہے کہ بزرگان دین سے مدد مانگی جاسکتی ہے ، اندھے کوڑھی کو اچھا کرسکتے ہیں یہ درسی کتاب ہے، قول وفعل تقریر وتحریر سب میں شرک کرتے ہیں ان سب کے باوجود بھی کیا ان کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

(ا)إبراہیم عن محمد أنہ سئل ھل یصلی خلف شارب الخمر بہ قال لا ولاکراھۃ، ومعنی قول محمد لا لاینبغی فاما الصلاۃ خلفہ فجائزۃ۔ الفتاویٰ التاتارخانیہ،ج۱،ص:۳۷۶

(۲)وفی الروافض أن من فضل علیاؓ علی الثلاثۃ فمبتدع وإن أنکر خلافۃ الصدیق أوعمر فھوکافر۔ فتح القدیر،ج۱،ص:۳۶۰

ھـو المـصـوب

جوبدعتی بتاویل شرک کرتے ہیں ان کے پیچھے نماز مکروہ ہے، مجبوراً پڑھ سکتے ہیں(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی