جھوٹ بولنے والے کی امامت

جھوٹ بولنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
جھوٹ بولنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

جھوٹ بولنے والے کی امامت

سوال:زید کے اندر درج ذیل اشیاء پائی جاتی ہیں۔

۱-خود کو افضل اور تمام نمازیوں کو جاہل سمجھنا۔

۲-جھوٹ، دھوکہ دہی، فریب کاری کی عادت ہے۔

۳-اہل محلہ وتمام نمازیوں کی بیویوں پر الزام وبہتان تراشی کرنا۔

۴-تمام مقتدیوں سے ہیراپھیری، وعدہ خلافی کرنا۔

(۱)سنن الدارقطنی،کتاب العیدین، باب صفۃ من تجوز الصلاۃ معہ،حدیث نمبر:۱۷۸۸،قال الدارقطنی: مکحول لم یسمع من أبی ہریرۃ ومن دونہ ثقات۔

السنن الکبری للبیہقی،کتاب الجنائز،باب الصلاۃ علی من قتل نفسہ ،حدیث نمبر:۷۰۸۰

ازروئے شرع دین حنیف میں کیا مقام ہے ؟ زید کا مسجد ومدرسہ کا صدر رہنا امامت کرنا درست ہے یا نہیں؟ مقتدیوں کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

اگر واقعہ وہی ہے جیسا کہ آپ نے بیان کیا ہے تو زید کا مذکورہ عمل خلاف شرع ہے، ان اعمال کا مرتکب فاسق ہے(۱) ان کو اپنے اس عمل سے باز آجانا چاہئے اگر مجلس انتظامی ان کو صدارت سے علیحدہ کرسکتی ہے اور اس میں عام مسلمانوں کے مابین کسی طرح کے نزاع کا اندیشہ نہیں ہے تو ایسا ہی کیا جائے گا ورنہ حالات کے مطابق جو بھی احسن شکل مسلمانوں کے درمیان انتشار سے بچتے ہوئے ممکن ہو وہ شکل اپنائی جائے۔ بہرحال مسلمانوں کے درمیان نزاعی صورت نہ پیدا کی جائے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی    تصویب: ناصر علی ندوی