بھینسوں پرزکوٰۃ

گھریلو سامان میں زکوٰۃ کاحکم
ديسمبر 19, 2022
پانچ ہزارروپئے پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

بھینسوں پرزکوٰۃ

سوال:۱-ہمارے یہاںبعض لوگ دودھ کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس کے لئے وہ بھینسیں خرید کر لاتے ہیں اور ان کا دودھ فروخت کرتے ہیں۔ اس کے چارہ کا انتظام خود کرتے ہیں،لیکن بعض لوگ دیہات وغیرہ میں خالی زمینوں کی گھاس بھی کھلاتے ہیں اور خود بھی چارہ کھلاتے ہیں ۔تو ایسی صورت میں دودھ سے حاصل شدہ آمدنی پر صرف زکوٰۃ ہوگی یا بھینسوں پر بھی زکوٰۃ ہوگی؟اور یہ زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے گی؟

۲- بعض لوگ اس نیت سے بھینس خریدتے ہیں کہ دوچار سال میں جب یہ دودھ دینا کم کردے گی تو اس کو بیچ دیں گے اور کم قیمت پر اس کو بیچ دیتے ہیں،تو کیا ایسا کرنے سے یہ بھینس اموال تجارت میں آجائیں گی اور کیا ایسی صورت میں زکوٰۃ دینا ہوگی۔ زکوٰۃ دینے کی کیا شکل ہوگی؟

ھــوالمصــوب:

۱-ان بھینسوں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ سال کے آخر میں جو نقد بچی ہووہ اگرنصاب کے بقدرہوتواس پر زکوٰۃ ہوگی۔(۱)

۲- یہ اموال تجارت میںنہ ہوں گی۔(۲)

تحریر: ظہور ندوی