مشترکہ سرمایہ میں زکوۃ کاحکم

کچھ رقم بینک میں جمع ہے اورکچھ پاس میں
ديسمبر 19, 2022
تجارتی مکان پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

مشترکہ سرمایہ میں زکوۃ کاحکم

سوال:میرا کام بلڈرس کا ہے اور ہم کئی لوگ مل کر ایک کمپنی بنائے ہیں مگر اس میں کسی کا بھی حصہ برابر نہیں ہے ،کوئی جیسے ۲۰؍ فیصد کا حصہ دار ہے اور کوئی ۳۰؍ فیصد کا حصہ دار ہے، اب یہ بتائیے جو زکوٰۃ نکالیں گے ،وہ کمپنی کی طرف سے مشترکہ طورپرنکالیں گے یا جس کا جیسے جیسے حصہ ہے اس فیصد کے حساب سے نکالیں گے۔

۲۔زکوٰۃکل جمع شدہ رقم پر نکالی جائے گی جو میرے کاروبار میں لگی ہے یاصرف نفع پر نکالی جائے گی؟

ھــوالمصــوب:

۱-جس تناسب سے ان کا مال تجارت میں حصہ ہے اسی تناسب سے زکوٰۃ واجب الادا ہوگی۔ (۱)

۲- تمام مال تجارت یا رقم پر زکوٰۃ سال بسال واجب ہوگی۔(۲)

تحریر: مسعود حسن حسنی      تصویب:ناصرعلی