مال ِزکوۃ میں سے تھوڑی تھوڑی رقم پورے سال تقسیم کرنا

زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شکل
نوفمبر 29, 2022
صحیح مصرف میں زکوۃ خرچ نہ کرنے کی صورت میں ادائیگی ؟
نوفمبر 29, 2022

مال ِزکوۃ میں سے تھوڑی تھوڑی رقم پورے سال تقسیم کرنا

سوال:۱-کچھ لوگ سال پورا ہونے پر زکوۃ نکالتے ہیں لیکن فوراً غرباء ومساکین میںتقسیم نہیں کرتے بلکہ پورے سال اس میں سے نکالتے رہتے ہیں ، کیا اس طرح زکوۃادا ہوجاتی ہے؟

۲-کچھ لوگ نقدی کی شکل میں زکوۃ نکالتے ہیں لیکن سامان کی شکل میں مستحقین کو دیتے ہیں، مثلاً کسی غریب لڑکی کی شادی میں کچھ سامان دے دیا یا جاڑے میں غریبوں کو لحاف بنواکر دے دیئے، کیا زکوۃ کی ادائیگی کا یہ طریقہ درست ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں مستحقین کو مال زکوۃ دے دینے کے بعد زکوۃ ادا ہوجائے گی۔(۱)

۲-نقدی کے بجائے سامان خرید کر مستحقین کو دینے سے زکوۃ کی ادائیگی ہوجائے گی، لیکن اس میں نقدی دینا بہتر ہے، کیوں کہ یہ انفع للفقراء ہے۔(۲)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی