سوال:۱-قضاء عمری پڑھنا کیسا ہے؟ اس کا طریقہ کیا ہے؟
۲-حج سے واپسی کے بعد حاجی نوزائیدہ بچہ کی طرح ہوجاتاہے،کیا اس کے بعد پھر قضاء عمری ادا کی جائے گی؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-قضاء عمری پڑھنا ضروری ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ اندازاً جتنی نمازیں باقی رہی ہوں اس کی نیت کرے کہ پہلے جو مجھ پر فجر کی نماز باقی ہے اس کی نیت کرتا ہوں۔ یہاں تک کہ وہ سب ختم ہوجائیں۔ اسی طرح سب نمازوں کے بارے میں ایسا ہی کرے(۱)
۲-قضاء عمری حج کی وجہ سے ساقط نہ ہوگی۔
تحریر: محمد ظہور ندوی