سوال:ایک کسان ہے۔اس کے کھیت میں کنواں ہے ،جس کے پانی سے وہ باغاتی کھیتی کرتا ہے۔ زکوٰۃ کے بارے میں ایک مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ اگر اس کو سالانہ چار لاکھ کا مال ہوتا ہے اور اس پر تین لاکھ روپئے قرض ہے تو وہ کتنی رقم پر زکوٰۃ نکال سکتا ہے ؟ آیا ایک لاکھ پر جو اس کو پس انداز ہوئی ہے یا چار لاکھ پر جبکہ مسئلہ کہتا ہے کہ اس رقم پر سے ایک سال گزرناچاہئے۔
ھــوالـمـصـــوب:
کھیتی پر پانی دینے کی وجہ سے بیسواں حصہ عشر دینا ہوتا ہے۔ پیدوار کا بیسواں حصہ عشرہوگا،کل پیداوار پربیسواں حصہ لازم ہوگا(۱)، اس میں قرض وضع نہیں ہوتا ہے۔(۲)
تحریر: محمد ظہور ندوی