سوال:۱-عورت کیا اپنے ماہواری کے زمانہ میں جو حیض آتا ہے اس سے وہ عورت چوتھے دن پاک ہوسکتی ہے یا نہیں؟ یا کچھ دن اور انتظار کرے گی، جبکہ اس عورت کی عادت نارمل حالت میں حیض کے ایام صرف تین دن ہیں۔
ھــوالــمـصــوب:
۱-صورت مسؤلہ میں چوتھے دن پاک ہوسکتی ہے کیوں کہ اقل مدت صرف تین دن ہیں۔
أقل الحیض ثلاثۃ أیام ولیالیھا ومانقص من ذلک فھو استحاضۃ(۱)
ایسی عورت عادت کے بعد سفیدی کا انتظار کرے۔
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی