انبیا ء کے علاوہ کسی کے لئے علیہ السلام کا استعمال

انبیا ء کے علاوہ کسی کے لئے علیہ السلام کا استعمال
اکتوبر 30, 2018
کیاحضرت عیسیٰ ؑکی نمازیں باقی ہیں ؟
اکتوبر 30, 2018

انبیا ء کے علاوہ کسی کے لئے علیہ السلام کا استعمال

سوال :امام حسین ؓکے اسم گرامی کے ساتھ علیہ السلام لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟یا کسی بھی غیر نبی کے لئے علیہ السلام کا استعمال کیسا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

واضح رہے کہ علیہ السلام کا استعمال اصطلاحی طور پر انبیاء کے ساتھ ہوتا ہے ،اور رضی ﷲ عنہ کا صحابہ کرام کے ساتھ ،اس لئے حقیقتا ًتو انہیں ایک دوسرے کے لئے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،لیکن چونکہ یہ اصطلاح بن چکی ہے ،اس لئے علیہ السلام کو انبیاء کے ساتھ اور ضی ﷲ عنہ کو صحابہ کرام کے ساتھ استعمال کرنا چائیے ۔ تحریر: محمد طارق ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی