مسجد میں چوری کی بجلی استعمال کرنا

امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018
نمازی کے سامنے تصویر ہو
نوفمبر 4, 2018

مسجد میں چوری کی بجلی استعمال کرنا

سوال:جس مسجد میں چوری کی بجلی استعمال ہوتی ہے، حلال ہے یا حرام؟ جس کے ذریعہ اذان دینا، جمعہ کا خطبہ پڑھنا، جائز ہے یا ناجائز؟ جس کے ذریعہ موٹر چلاکر پانی بھرنا، اس سے وضو اور غسل کرنا شرعاً جائز ہے یا ناجائز؟

ھــوالــمـصــوب:

چوری اگرچہ مسجد ہی کے لئے کی جائے تب بھی وہ چوری ہی کہلائی جائے گی اور اس کا گناہ ہوگا اور مسجد کے لئے چوری کرنا یہ زیادہ ہی قبیح اور مذموم ہے کہ ﷲ تعالیٰ کے گھر ناجائز طریقہ سے بجلی وغیرہ لائی جائے، البتہ اس بجلی سے موٹر کے ذریعہ لائے گئے پانی سے وضو اور غسل درست ہوجائے گا اور اذان، نماز وخطبہ ادا ہوجائے گا۔ منتظمین ومتولی اس چوری کے گنہگار ہوں گے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی