عشر کب واجب ہوتاہے؟

غیر مسلم سے خریدی گئی زمین میں عشر وخراج کاحکم
ديسمبر 20, 2022
عشرکا نصاب
ديسمبر 20, 2022

عشر کب واجب ہوتاہے؟

سوال:۱-عشر کی زمین پر کتنا اور کب واجب ہے؟

۲-عشر کی رقم کہاں دیناچاہئے؟

۳-کیا عشر دینے کے بعد بچی ہوئی رقم پر زکوۃ دینی ہوگی؟

۴-کیا عشر کھیت میں لگی رقم نکال کر ادا کی جائے گی؟

۵-زید کے پاس قربانی کی کھال کی رقم تھی،تین سال ہوگئے، اب وہ اس کو کہاں اور کتنی رقم دے جبکہ تین سال قبل ۳۰۰تھی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-عشر عشری زمین کی پیداوار پر واجب ہوتا ہے، خواہ پیداوار کم ہو یا زیادہ،اگر بارش کے پانی سے کھیتی ہوئی ہو تو اس میں دسواں حصہ (۱۰/۱) عشر نکالنا ہوگا اور اگر مشین وغیرہ کے پانی سے کھیتی کی گئی ہو تو اس میں بیسواں حصہ عشر نکالنا ہوگا۔(۳)

۲-عشرانہی لوگوں کو دیا جائے گا جو زکوۃ کے مستحق ہیں یعنی فقراء ومساکین ومقروض وغیرہ۔(۱)

۳-زمینی پیداوار میں سے جو عشر نکلے گا اس عشر میں سے یا اس کی رقم میں سے کچھ بچ جائے تو اس کو بھی مستحقین زکوۃ پر صرف کرنا یا ان کو دے دینا ضروری ہے، لیکن اگر نکالنے کے بعد جو پیداوار بچ رہی ہو اس میں عشر نہ ہوگا، اگر اس بچی ہوئی پیداوار کو فروخت کردیا اور وہ رقم سال بھر جمع رہی اور بقدر نصاب رہی تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔

۴-کھیت میں لگائی گئی رقم کا اعتبار نہ ہوگا بلکہ جو بھی پیداوار ہو اس میں دسواں یا بیسواں حصہ عشر نکالا جائے گا۔(۲)

۵-قربانی کی کھال کی رقم جو بچی ہوئی ہو جتنی جلد ہوسکے ادا کردے، جتنی رقم تھی اتنی ہی ادا کرنی ہوگی اور مستحقین زکوۃ کو دینی ہوگی۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی