سوال:ایسا کھیت جو نہر کے کنارے ہے، نہر سے سینچائی کئے بغیر اس میں غلہ پیدا ہوا، لیکن گورنمنٹ نے سینچائی لے لی ہے تو اس کھیت کے غلہ کا عشر کتنا ہوگا؟
ھــوالـمـصـــوب:
اگرسینچائی کئے بغیرپیداوار ہوئی خواہ وہ بارش کے پانی سے یاکسی اورطرح،تواس میں عشری زمین ہونے کی صورت میں پیداوارکادسواں حصہ عشرلازم ہوگا،نہرپرواقع ہونے کی وجہ سے اگر حکومت کوئی ٹیکس نہیں لیتی ہے تواس سے حکم میں کوئی اثرنہیں پڑتا،پیداوارکادسواں حصہ ہی لازم ہوگا۔(۱)
تحریر: محمدمستقیم ندوی تصویب:ناصر علی