چالیس دن پر مشتمل وظیفہ کیسے پورا کرے ؟

قرآن چھونے سے متعلق دوعبارتوں کی وضاحت
نوفمبر 1, 2018
دینی کتابیں ساتھ لے جانا اور پڑھنا
نوفمبر 1, 2018

چالیس دن پر مشتمل وظیفہ کیسے پورا کرے ؟

سوال:کسی کتاب میں علماء دین سورہ یٰسین کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سورہ یٰسین کو دوام کے ساتھ چالیس دن تک لگاتار پڑھے تو وہ جس مقصد کیلئے دعا کرے گا ان کا مقصد ضرور پورا ہوجائے گا۔ اب اگر کوئی عورت اپنے کسی مقصد کے لئے اس مسئلہ پر عمل کرنا چاہے تو چالیس دنوں کے دوران وہ حیض کی شکار ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں وہ کیسے اور کس طرح چالیس دن پورا کرے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ عورت پاکی کے دنوں میں چالیس دن پورے کرلے، انشاء ﷲ وہی فضیلت اس کو بھی حاصل ہوجائے گی۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی