سوال:کھیت سے نکلی ہوئی پوری فصل سے عشر ونصف عشر نکالاجائے گا یا کھیت میںلگے ہوئے اخراجات منہا کرنے کے بعد؟
۲-کیا یہ عشر ونصف عشر ایسے افراد پربھی ضروری ہے جوخود غریب ہوںیا مقروض ہو؟
۳-کیا اس عشر ونصف عشرکو کسی دینی ادارے میںکسی تعمیری کام کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے؟
ھــوالمصــوب:
۱-مذکورہ شکل میںکھیت کی مکمل فصل پر عشر یا نصف عشرنکالا جائے گا، کھیت پر صرف ہوئے اخراجات منہا نہیںکیے جائیںگے۔(۲)
۲-عشری زمین کی پیداوار پرعشر لازم ہے،خواہ کاشت کرنے والاغریب اورمقروض ہو،آیت کریمہ’ وآتوا حقہ یوم حصادہ‘(۳)، یہ آیت عام ہے، لہذا کوئی اس سے مستثنیٰ نہیں ۔
۳-عشر کا مصرف وہی ہے جو زکوۃ کا ، کسی ادارے کی تعمیر میں لگانا درست نہیںہے۔(۴)
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب:ناصر علی