سوال :جنتی آدمیوں کو خدمت کے لئے حوریں ملیں گی جو خوبصورت لڑکیاں ہوں گی ،لیکن جنتی عورتوں کی خدمت کے لئے کیا ملیں گی ؟ ِ
ھوالمصوب:
جنتیوں کی خدمت کے لئے غلمان (یعنی چھوٹے چھوٹے لڑکے )ہوں گے ،اور جنتی مردو ں کے لئے حوریں ہوں گی ،جو مردوں کے ہمراہ جنت میں رہا کریں گی(1)اور عورتوں کے لئے مرد ہوں گے، اور غلمان خدمت کے لئے آیا کریں گے(۲) تحریر: محمد ظفر عالم ندوی
تصویب: ناصر علی ندوی